سوال و جواب » استخارہ
تلاش کریں:
۱
سوال: کیا شادی کے لیے استخارہ کی ضرورت ہے؟
جواب: استخارہ عام طور پر شک اور فیصلہ نہ کر پانے کی صورت میں کیا جاتا ہے، وہ بھی مشورت کے بعد ۔
sistani.org/17209
۲
سوال: ۱۔ آج کل جس طرح سے استخارہ رائج ہے کیا وہ شرعا صحیح ہے؟ کیا اس کو دہرانے میں کوئی حرج ہے اور اگر صدقہ کے ساتھ ایسا کیا جائے تا کہ اپنی مرضی کے مطابق استخارہ آ جائے تو کیسا ہے؟
جواب: : استخارہ کچھ سمجھ میں نہ آنے یا فیصلہ نہ کر پانے کی صورت میں رجاء کے قصد سے کیا جاتا ہے، وہ بھی فکر و مشورت کے بعد، لہذا اس صورت میں تکرار صحیح نہیں ہے مگر یہ کہ استخارہ کا موضوع بدل جائے یا اس کے لیے صدقہ دے دیا جائے۔
sistani.org/17210