سوال و جواب » حریم و حدود
تلاش کریں:
۱
سوال: ایک شخص اپنی زمین پر ایک درخت لگاتا ہے، اس کی جڑیں کسی دوسرے کی زمین تک پہچ جاتی ہیں، اس سے پودھا نکلتا ہے تو وہ کس کی ملکیت ہوگا؟
جواب: وہ درخت لگانے والے کی ملکیت ہے۔
sistani.org/17624
۲
سوال: گلیوں، سڑکوں اور لوگوں کے گھروں کے باہر نکلے ہوئے درختوں کی شاخوں سے پھل کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: سڑک اور گلی کے درخت سے پھل کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن گھر سے باہر نکلی ہوئی شاخوں سے کھانا احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17626